ریکارڈ علالت میں پیش نہ کرنے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیق خان کو ایک ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا

ریکارڈ علالت میں پیش نہ کرنے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیق خان کو ایک ماہ ...

مردان( بیورورپورٹ)سینئر سول جج عطاء اللہ جان کی عدالت نے ملزم کی ریکارڈ علالت میں پیش نہ کرنے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیق خان کو ایک ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔پولیس تھانہ سٹی نے 27جون 2010ء کو اسدعلی ولد نواب خان ساکن تنگی ضلع چارسدہ کو 15AAمیں گرفتار کیا تھا ملزم کی ریکارڈ کیلئے پولیس چوکی نیو اڈہ کے انچارج اے ایس آئی محمد شفیق خان کو بار بار ملزم کی ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم مذکورہ اے ایس آئی ملزم کی ملزم عدالت میں پیش نہ کرسکیں جس پر سینئر سول جج کی عدالت نے اے ایس آئی کو ایک ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کا حکم سنا دیا اور ڈی پی او مردان کو مذکورہ اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر