طلباء نے فارمیسی کونسل کے ساتھ رجسٹریشن نہ ہونے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

طلباء نے فارمیسی کونسل کے ساتھ رجسٹریشن نہ ہونے کے خلاف زبردست احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) جامعہ عبدالولی خان کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں طلباء نے فارمیسی کونسل کے ساتھ رجسٹریشن نہ ہونے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیااور ایڈمنسٹریشن کے دفترسامنے دھرنے کے بعدوائس چانسلر کے دفتر میں زبردستی داخل ہوگئے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس دوران پولیس نے طلباء کو منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج بھی کیا جس سے کئی طلباء زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے طلباء نے ڈیپارٹمنٹ کے رجسٹریشن نہ ہونے کے خلاف کلاسوں سے بائیکاٹ کیااور ریلی نکالی طلباء کا کہناتھاکہ کئی سالوں سے ان کے شعبے کی رجسٹریشن کا معاملہ اٹکا ہواہے اور یونیورسٹی انتظامیہ لیت ولعل سے کام لے رہی ہے انہوں نے کہاکہ ن کے شعبے کی رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث طلباء کا مستقبل تاریک ہورہاہے اورفارغ طلباء اوورایج ہورہے ہیں مظاہرین نے وائس چانسلر کے دفترتک مارچ کیا جہاں طلباء ،پولیس اور یونیورسٹی سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور طلباء دوسری منزل پر واقع وائس چانسلر کے دفتر زبردستی داخل ہوگئے اس دوران پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں نے طلباء کو دفتر میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے لاٹھی چارج کیا جس سے ایک طالب علم بے ہوش جبکہ کئی ایک معمولی زخمی ہوگئے طلباء دفتر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے جہاں بعدازاں انتظامیہ نے طلباء کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر طلباء منتشر ہوگئے اس حوالے سے یونیورسٹی کے حکام سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم متعلقہ حکام فون نہیں اٹھارہے تھے۔