استعفیٰ منظور ہونے کے باوجود علیم خان اسمبلی کی ویب سائٹ پر بطور سینئر وزیر موجود

استعفیٰ منظور ہونے کے باوجود علیم خان اسمبلی کی ویب سائٹ پر بطور سینئر وزیر ...

لاہور( این این آئی)وزارت سے مستعفی ہونے کے باوجود عبد العلیم خان پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر تاحال بطور سینئر وزیر موجود ہیں ۔نیب کی جانب سے عبد العلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 6فروری کو پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عبد العلیم خان نے گرفتاری کے فوری بعد وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد 9فروری کو استعفیٰ منظور کیا تھا ۔ استعفے کی منظوری کے باوجود عبد العلیم خان پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر تاحال بطور سینئر وزیر موجود ہیں۔

علیم خان

مزید : پشاورصفحہ آخر