لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بنک کی برانچ کھول دی گئی

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بنک کی برانچ کھول دی گئی

لاہور(لیڈی رپورٹر )لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں طالبات اور سٹاف کی سہولت کیلئے بنک کی برانچ کھول دی گئی۔اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹرفرخندہ منظور، ڈاکٹر شگفتہ ناز،ٹریزرر عبدالغفار علی، رجسٹرار عظمیٰ بتول اور دیگر سینئر انتظامی افسروں نے تمام سہولتوں سے مزین بنک آف پنجاب کی برانچ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر بنک کے سینئر افسر بابر ملک،کنٹری ہیڈ ندیم بٹ،عامر رفیق اور ایم علی بھی موجود تھے۔وائس چانسلر ڈاکٹرفرخندہ منظور اور بنک منیجر زرناب شہزاد نے بتایا کہ بنک برانچ میں جہاں طالبات اور والدین کو فیس جمع کرانے میں سہولت ہوگی وہاں فیکلٹی ممبرز اور سٹاف کیلئے جنرل بنکنگ کی تمام سہولتیں میسر ہونگی۔ یونیورسل چیک، نئے اکاؤنٹس، اے ٹی ایم اور قرضہ جات کی سروسز دینے کیلئے بنک کا لیڈیز سٹاف صبح نو سے شام پانچ بجے تک مامور ہوگا۔اساتذہ اور سٹاف کو تنخواہیں اسی برانچ سے جاری کی جا سکیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1