تبدلی سرکار نے عوام کو مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا، زبیر کاردار

تبدلی سرکار نے عوام کو مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا، زبیر کاردار

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حافظ زبیر کار دار ‘ مرزا الیاس بیگ اور افضل بٹ نے کہا ہے کہ عوام کو سبز باغ دیکھانے والے والی جماعت نے عوام کو مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیادھرنوں کی پیداوار جماعت ابھی بھی ڈی چوک میں بیٹھی ہے غریب آدمی بجلی،گیس اور پیٹرول کے چکروں میں الجھ چکا ہے اور حکومت کو درخت لگانے سے فرصت نہیں مل رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موہنی روڈ پر پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ ماہ میں ہی موجودہ حکومت غیر مقبول ہو چکی ہے ہر روز نت نئے بحران جنم لے رہے ہیں اور حکومتی دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہو رہے ہیں عملی طور پر عوام کو کسی ایک بھی شعبے میں ریلیف نہیں مل سکا ہے حکومت کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1