( ق )لیگ کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، ناصر رمضان
لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے پاکستان مسلم لیگ کو پنجاب میں مسلم لیگ ق کے ایم پی اے باؤ محمد رضوان کو وزارت اور مرکز میں مزید 2وزارتوں دینے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے اس فیصلہ سے تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کا اتحاد مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ حکومت کی اتحاد جماعت ہے اپوزیشن کی اتحاد میں رخنہ ڈالنے والے ناکام ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب میں تبدیلی کی تمام کوششوں کو ناکام بنادے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے وزراء عوام کی پہلے کی طرح خدمات سرانجام دیتے رہے گے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے اور صوبہ کو خوشحالی و ترقی کی راہوں پرگامزن کرینگے۔