پی ٹی آئی ورکر بھی کہ رہے ہیں میاں برادران کی حکومت بہتر تھی، سیف الملوک

پی ٹی آئی ورکر بھی کہ رہے ہیں میاں برادران کی حکومت بہتر تھی، سیف الملوک

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف الموک کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی حکومت کے سنہری دور حکومت کو یاد کررہے ہیں عوام کو سہانے خواب دکھا کر حکومت بنانے والوں نے انہیں اپنے ابتدائی چھ ماہ میں ہی مایوس کردیا ہے جس کی وجہ سے اب پی ٹی آئی کے ورکروں نے بھی اندرون خانہ یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ حکومت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ہی بہترین تھی جس میں ہر آدمی کو ضروریات زندگی کی تمام سہولتیں میسر تھیں ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین‘ سی پیک،توانائی اور موٹرویز سمیت دیگر عوامی فلاح کے منصوبے ان کی حکومت آنے سے سست روی کا شکار ہیں۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں پاکستان میں معاشی انقلاب آرہا تھا پاکستان کی اکانومی بہتر ہو رہی تھی میاں نواز شریف نے بحرانوں اور طوفانوں سے ملکی معاشی صورت حال کو نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا لیکن چھ ماہ میں ہی موجودہ حکومت نے دوبارہ ملک کو معاشی بحران کا شکار کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1