ملک کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن ‘ عملی اقدامات تیز ‘ حسنین بہادر دریشک

ملک کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن ‘ عملی اقدامات تیز ‘ حسنین بہادر دریشک

را جن پور(ڈسڑکٹ رپورٹر ‘نا مہ نگار)صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ملک(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے ۔بی ایس کلاسز کے اجراء سے اب اعلیٰ تعلیم راجن پور کے اداروں میں دی جا رہی ہے اور یہ پرنسپل و ا ساتذہ کرام کی محنت کا نتیجہ ہے۔یہ باتیں انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کے دورہ کے دوران کہیں۔دورہ کے دوران پرنسپل کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی ،پروفیسر نذیر احمد سکھانی، امان اللہ قریشی، سید سخاوت حسین ایڈووکیٹ، محمد یعقوب شیروانی، محمد نوید قمر، جلیل الرحمن صدیقی، عمران رحمانی، محمد آصف عطا اور چوھدری منور عباس ،عبدالصبور رحمانی بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں کالج میں ایک پودا لگایا۔انہوں نے کالج لائبریری میں خاصا وقت گزارا۔ لائبریرین نبی بخش ثاقب سے انہوں نے طلباء کے مطالعاتی رجحان کے بارے میں پوچھا اور کتاب کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے کالج میں فلاور شو 2019کی تیاریوں کے لیے رکھے گئے 5000 پھولوں کے گملوں کا معائنہ کیا۔ آخر میں پرنسپل نے کالج کے مسائل سے متعلق انہیں ایک یادداشت پیش کی جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا۔

حسنین بہادر

مزید : ملتان صفحہ آخر