حکومت بہترین ‘ جدید علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ‘ حنیف پتافی
ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی) ۔مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہاہے کہ حکومت پنجاب بہترین اور جدید علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے . صوبہ کے بیشتر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جارہاہے . مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم بھی جاری ہے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
. انہوں نے یہ بات ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام مرگی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی . واک میں پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر محمد آصف قریشی ، سربراہ شعبہ نفسیات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق احمد ، ایڈووکیٹ رفیق احمد ، ڈاکٹر ز اور مختلف شعبوں کے افراد نے شرکت کی. اس موقع پر ذہنی صحت کے وارڈ میں کیک بھی کاٹا گیا . ڈاکٹر حافظ شفیق احمد نے بتایاکہ دنیا میں ہر سو میں سے ایک فرد مرگی میں مبتلا ہے مرگی کی چالیس سے زائد اقسام ہیں. مرگی اعصابی انتشا رکی وجہ سے ہوتی ہے . جھٹکے لگنا ، بے ہوش ہونا مرگی کی علامات ہیں . انہوں نے کہاکہ مرگی قابل علاج مرض ہے .