سیلز آفیسر کیڈر ختم ،سٹیٹ لائف ورکر سراپا احتجاج ،شہر شہر کارپوریشن کو روزانہ کروڑوں کا نقصان

سیلز آفیسر کیڈر ختم ،سٹیٹ لائف ورکر سراپا احتجاج ،شہر شہر کارپوریشن کو ...

ملتان، بہاولپور، حاصل پور، (نیوز رپورٹر ، بیورو رپورٹ، نامہ نگار خصوصی) سٹیٹ لائف انشورنس کے سیلز سٹاف کا احتجاج 11 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے گذشتہ روز بھی سینکڑوں سیلز سٹاف نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جن میں خواتیں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی بعد ازاں انہوں نے چوک نواں شہر پر دھرنا دے کر اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے مطالبات پر مبنی پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت ملک بھر میں دو لاکھ سے زائد افراد انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث بیروز گاری کے دلدل میں پھنسے ہیں پچھلے 11 دنوں سے ایک پالیسی پر بھی کام نہیں ہوا جس سے نہ صرف ملازمین کا روزگار ختم ہوا ہے بلکہ حکومت کو بھی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا سیلز سٹاف نہ تنخواہ لیتا ہے نہ ہی ان کی بعد از ریٹائرمنٹ پینشن ہے وہ تو خود کما کرلاتے ہیں اور فقط کمیشن حاصل کرتے ہیں حکومت لاکھوں افراد کے چولہے ٹھنڈے کرنے سے گریز کرے انہوں کہا کہ جب تک حکومت اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی اور سیلز سٹاف کو بحال نہیں کرتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔بہاولپور ‘ حاصل پور سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق اسٹیٹ لائف سیلز آفیسر کیڈر ختمہونے کے خلاففیلڈ ورکرز پانچویں روز بھی سراپااحتجاج رہے ۔ تفصیل کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان منیجمنٹ کا سیلز آفیسر کیڈر ختم کرنے پر ایریا منیجر فیڈریشن اور فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی سراہا احتجاج ہیں فیلڈ ورکرز پانچویں روز بھی احتجاج جاری رکھنے ہوئے دھرنا دیا چیئرمین اور سیکریٹری تجارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی،فیلڈ ورکرز نے ہڑتال کرتے ہوئے زونل آفس کے کیش کاؤنٹر بند کیے ہوئے جس سے فریش سیکنڈ اور رینول پریمیم پانچ دنوں سے صفر ہے جس سے کارپوریشن کو اربوں روپے کا روزانہ نقصان ہو رہا ہے دوسری طرف دور دراز سے آئے ہوئے پالیسی ہولڈرز کو ہڑتال کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے امیج کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جان کی بازی لگا دیں گے مگر اپنا معاشی قتل ہرگز برداشت نہیں کریں گے فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن نے سیلز آفیسر کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ادھر حاصل پور گزشتہ روز وہاڑی روڈپر واقع اسٹیٹ لائف کے آفس کے سامنے اسٹیٹ لائف کے آفسران و ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ چیئرمین یونس ڈھاکہ نے اسٹیٹ لائف میں سیلزآفیسر کا عہدہ ختم کر دیا ایریا منیجر صفدر لکھن ، ظہور حسین، راشد محمود، اور محمدطفیل جٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ اسٹیٹ لائف میں بیمہ کرنا نمائندے کا کام ہے چیئرمین اسٹیٹ لائف نے اس عہدہ کو ختم کر دیا اب نمائندہ بھرتی کون کرے گا اور سروس کون دے گا جس کی وجہ سے 1972 سے ہر سال گورنمنٹ کوکروڑوں روپے کے ٹیکس دینے والا ادارہ ختم ہو کر رہ جائے گا یہ کہ رزاق داؤد نے اس مشن کو مکمل کرنے کے لیئے چیئرمین یونس ڈھاکہ کو آگے کیا ہوا ہے اسٹیٹ لائف کے سیلز منیجروں عبدالجبار کمبوہ، دلشاد احمد، جعفر حسین، عبدالمجید کمبوہ ، نصیر افضل، حافظ امین وغیرہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ رزاق داؤد کی جگہ کوئی ایماندار آفیسر تعینات کیا جائے ۔

سٹیٹ لائف احتجاج

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر