سابق رکن قومی اسمبلی رانا ممتاز احمد نون انتقال کر گئے ‘ آبائی قبرستان میں سپردخاک

سابق رکن قومی اسمبلی رانا ممتاز احمد نون انتقال کر گئے ‘ آبائی قبرستان میں ...

کہروڑپکا (سٹی رپورٹر ) سینئر سیاست دان ، سابق ممبر قومی اسمبلی اور سوشل ایکشن بورڈ ضلع لودھراں کے سابق چیئر مین رانا ممتاز (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

احمد نون کو نماز جنازہ کے بعد گزشتہ روز مو ضع نوقابل واہ تحصیل کہروڑپکا میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر د یا گیا ۔ رانا ممتاز احمد نون نا صرف خود ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے بلکہ وہ سابق ممبران صوبائی اسمبلی رانا رب نواز نون اور حاجی رانا اعجاز احمد نون کے بڑے بھائی بھی تھے ۔ وہ طویل عرصہ تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے قابل اعتماد رہنماؤں شامل تھے ۔ وہ 1993میں سابق وزیر خارجہ صدیق خان کانجو مر حوم کو ہرا کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ جبکہ جولائی 2018کے گزشتہ الیکشن میں انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین ۔ ممبر قومی اسمبلی عبد الرحمن خان کانجو ۔سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ رانا محمد فراز نون ۔ سابق ایم این اے نواب امان اللہ خان ۔چیئر مین ضلع کونسل میاں راجن سلطان پیرزادہ ۔رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان جوئیہ ۔ حاجی طاہر امیر ٖغوری ۔ قومی اسمبلی کے رکن میاں شفیق ارائیں اور دیگر رہنماؤں نے رانا ممتاز احمد نون کی وفات پر رانا اعجاز احمد نون ۔ رانا محمد فراز نون ۔ رانا سہیل ریاض نون ۔ رانا معین فرید نون اور مر حوم کے صاحبزادے رانا سمیر ممتاز نون سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔

انتقال

مزید : ملتان صفحہ آخر