وہاڑی ‘ تین مرلہ سکیم میں سوئی گیس میٹر من پسند لوگوں میں تقسیم کرنیکا انکشاف ‘ نظر انداز کرنے پر شہریوں کا عملے کیخلاف احتجاج ‘ نعرے بازی

وہاڑی ‘ تین مرلہ سکیم میں سوئی گیس میٹر من پسند لوگوں میں تقسیم کرنیکا ...

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)تین مرلہ سکیم میں سوئی گیس میٹر میرٹ کی بجائے سیاسی اثرورسوخ اور من پسند لوگوں میں(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

تقسیم کرنیکا انکشاف ہوا ہے عام گھریلو صارفین جن کے میرٹ پر سوئی گیس کنکشن لگنے تھے ان کو نظرانداز کر دیا گیا اہل محلہ مسزعابد وٹو،مسز ساجد وٹو،مسز جمیل ،مسزاورنگزیب،مسز ملک اصغر،مسز افضل رانا،مسز افضل علی،مسز رضا رانا،مسز زین اور دیگر خواتین کا محکمہ سوئی گیس اور دیگر ذمہ دارں کے خلاف شدید احتجاج کیا شہر سے ملحقہ رہائشی علاقہ تین مرلہ سکیم کی گنجان آبادی والے ٹاون میں محکمہ سوئی گیس عملہ کی مبینہ ملی بھگت اور سیاسی دباوّ پر گلی نمبر 2 کے رہائشیوں کو میرٹ ہونے کے باوجود سوئی گیس کے کنکشن سے محروم کر رکھا ہے یہ امر قابل ذکر ہے گلی نمبر 2 کے دونوں اطراف میں اپنے من پسند رہائشی لوگوں کو کنکشن دے رکھے ہیں اہل علاقہ کا محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید احتجاج اور تبدیلی کے نشان بلے کو آگ لگا کر سوئی گیس محکمہ کے خلاف شدید نعرے بازی اور اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے

نعرے بازی

مزید : ملتان صفحہ آخر