جلالپور پیروالا ‘ 5ڈاکوؤں کا شہری کا گھر دھاوا ‘ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار

جلالپور پیروالا ‘ 5ڈاکوؤں کا شہری کا گھر دھاوا ‘ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ...

ملتان ( وقا ئع نگار) چوری اورڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،سعودی ریال،نقدی،موبائل،موٹڑ سائیکل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔سٹی جلالپور پولیس کے علاقہ قصبہ جلالپور میں پانچ ڈاکو محمد ابوبکر کے گھر میں گھس گئے ڈاکوؤں نے گھر میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

موجود اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،سعودی ریال اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔بستی نوناری جلالپور میں ایک ڈاکو نے محمد عارف سے 45ہزار مالیت کا موٹر سائیکل اور سیتل ماڑی پولیس کے علاقہ سجان پور کے قریب چار ڈاکوؤں نے ظفر اقبال سے اسلحہ کے زور پر نوی موبائل 48ہزار 5سو روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔نیو ملتان سے نفیس،ممتازآباد سے خیر محمد کی موٹر سائیکلیں،دولت گیٹ حسین آگاہی بازار سے عبدالرحمن اور اسکے دوستوں کے 40ہزار مالیت کے تین موبائل،مخدوم رشید چک 3ایم آر میں محمد سرور کے گھر سے 10ہزار مالیت کا موٹر پمپ،بدھلہ سنت کوٹھے والہ میں عرفان احمد کے بھانہ سے اڑھائی لاکھ مالیت کی گائے اور قطب پور پولیس کے علاقہ میں اے ٹی ایم مشین سے اظہر عباس کے ایک لاکھ13ہزار روپے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے۔متعلقہ تھانوں نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

دھاوا

مزید : ملتان صفحہ آخر