الگ صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات زیرو حکومت معاملات الجھا رہی ہے ‘ ممتاز علی چانگ

الگ صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات زیرو حکومت معاملات الجھا رہی ہے ‘ ممتاز ...

صادق آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی ممتاز علی چانگ نے کہا ہے کہ ملک میں صوبوں کا قیام ‘ جنوبی پنجاب صوبہ اور بہاولپور بنانے میں حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم صوبے بنانے کا اعلان کریں(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

حکومت کیساتھ بھر پور تعاون کریں گے ، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا غیر جمہوری اور غیر اخلاقی ہے ۔ پیپلز پارٹی ملک گیر جماعت ہے جسے آمر بھی ختم نہ کر سکے ، چیئر مین بلاول بھٹو کا جنوبی پنجاب میں والہانہ اور فقید المثال استقبال کر کے تاریخ رقم کریں گے ۔وہ چانگ پبلک سیکرٹریٹ نواز آباد میں ملاقات کیلئے آئے مختلف علاقائی وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ممتاز علی چانگ نے کہاکہ حلقہ پی پی 266کے عوام کا احسان مند ہوں کہ جنہوں نے اپنے ووٹ کی پرچی سے مجھے اسمبلی میں بھیجا میں ان کے ووٹ کی پرچی کا قرض ترقیاتی کاموں کے جال بچھاکر اتاروں گا۔ حلقہ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سولنگوں کی تعمیر و مرمت ، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم سیدا حمد محمود کی قیادت میں عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر