مختلف بحران ‘ ملکی ترقی کیلئے اپوزیشن ‘ حکومت کو ملکر بیٹھنا ہوگا ‘ سید فخر امام

مختلف بحران ‘ ملکی ترقی کیلئے اپوزیشن ‘ حکومت کو ملکر بیٹھنا ہوگا ‘ سید فخر ...

کبیروالا(نامہ نگار) دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال رکھنے کے لئے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا تاکہ،مضبوط معاشی پاکستان عالمی امن کے قیام میں بہتر کردار اداکرسکے گا،جمہوری عدم استحکام ملکی سلامتی کے خطرناک ثابت ہوگا،کڑے احتساب سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

سکتا ہے، اپوزیشن کو ملکی ترقی کے جمہوری اندازاپنانا ہوگا، ملکی ترقی کے لئے اپوزیشن اور حکو مت کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا،مسائل کے حل کے لئے سڑکوں کی بجائے پارلیمان موثر پلیٹ فارم ثابت ہو سکے گا، ان خیالا ت کا اظہار رکن قومی اسمبلی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے گزشتہ روز صدر ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن حا جی ظفر اللہ آرائیں کی رہائشگا ہ پر ان سے انکے بھائی چوہدری جاوید سلیمی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ بلا تفریق کڑا احتساب ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز بن چکی ہے انہوں نے قومی وسائل ملکی کی عوام اور ملک کی بہتری کے لئے استعما ل میں لانے کے لئے حکو مت موثر اقداما ت اٹھا رہی ہے جسکے ثمرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان نہ صرف اسلامی امہ بلکہ عالمی سطح پر بھی بھر پورکردار اداکرسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور جمہوریت کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اپوزیشن کو احتجاجی سیاست کی بجائے پارلیمان کے فورم کو استعمال کرنا چاہیئے ناکہ سڑکوں پر نکلتے ملک میں انتشار پھیلایا جائے،قبل ازیں سید فخرامام نے چوہدری ظفر اللہ ارائیں اور مرحوم کے صاحبزادے چوہدری جنید سلیمی،بھتیجے چوہدری علی ظفر آرائیں سے چوہدری جاوید سلیمی کے انتقال پرتعزیت کرتے فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر رکن بلدیہ مہر حاجی عبدالرزا ق جوتہ،حافظ طاہر محمود،مہر رب نواز پنسار، چوہدری اختر جلال نعیم،چوہدری محمد یٰسین کمبوہ، چوہدری عبدالستار کمبوہ،چوہدری عبدالوہاب،میاں عبدالرؤف بھی مو جود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر