قومی اسمبلی کی 4قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا متفقہ انتخاب

قومی اسمبلی کی 4قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا متفقہ انتخاب

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی 4قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کر لیا گیا ۔ ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود مذہبی امور، صلاح الدین ایوبی نارکوٹکس کنٹرول،مسلم لیگ(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

(ن)کے نجیب الدین اویسی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اورمسلم لیگ (ن) کے رکن چوہدری افتخار نذیر قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہو گئے۔پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے نارکوٹکس کنٹرول، دفاعی پیداوار، مذہبی امور و بین الصوبائی ہم آہنگی اور وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں کمیٹیوں کی سیکرٹریز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاسوں کے دوران کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کیا گیا۔قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کے اجلاس میں شاہدہ اختر علی نے ایم ایم اے پی کے صلاح الدین ایوبی کا نام بطور چیئرمین تجویز کیا جس کی امیر سلطان نے تائید کی جس پر صلاح الدین ایوبی کو ارکان کمیٹی نے متفقہ طورپر چیئرمین منتخب کرلیا۔ قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس میں راحت امان اللہ بھٹی نے مسلم لیگ (ن) کے رکن چوہدری افتخار نذیر کا نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جس کی عمران خٹک نے تائید کی۔ارکان نے متفقہ طورپر چوہدری افتخار نذیر کو کمیٹی کو چیئرمین منتخب کرلیا۔قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسعد محمود کو چیئرمین کمیٹی منتخب کیا گیا جبکہ قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن نجیب الدین اویسی کو چیئرمین کمیٹی منتخب کیا گیا۔

انتخاب

مزید : ملتان صفحہ آخر