ایرانی پٹرول پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ‘ 2ڈرائیور گرفتار ‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع
ڈیرہ غازی خان‘رحیم یار خان (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) پٹرولنگ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے ایرانی تیل کی سمگلنگ ناکام بناتے ہو ئے ٹرالر اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا پٹرولنگ پولیس ہائی وے پر جرائم کے خاتمہ کے لئے سرگرم عمل ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن چوہدری سجاد حسین گجر نے کیا انہوں نے کہا کہ ٹرالر نمبر (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
TLP-757کا ڈرائیور ایرانی نسل 60ہزارلیٹر 308آہنی ڈرم لے کر سمگلنگ کر نے کے لئے جا رہا تھا کہ پولیس جوآنہ بنگلہ پٹرولنگ نے موقع پر پکڑ لیا جبکہ ڈرائیور وارث ولد حیات کو بھی پٹرولنگ پولیس نے گرفتار کر کے رنگ پور پولیس کے حوالے کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پکڑے جانے والے غیر قانونی ایرانی تیل کی قیمت لاکھوں روپے مالیت ہے جس کو سمگلنگ کے لئے لے جا یا جا رہا تھا انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس جرائم کے خاتمہ اور ہائی وے سے وارداتوں کو روکنے کے لئے ہر وقت سرگرم عمل ہے ۔بلوچستان سے آئل ٹینکر کے ذریعے پنجاب میں ہزاروں لیٹر ایرانی پٹرول سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ڈرائیور آئل ٹینکر سمیت گرفتار تفصیل کے مطابق ناکہ بندی کے دوران پولیس نے بلوچستان سے پنجاب میں داخل ہونے والے آئل ٹینکر نمبریTTC 967 کو روک کرجانچ پڑتال کی جسے ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور غلام فاروق چلار ہاتھا معلوم ہوا کہ آئل ٹینکر میں20ہزارلیٹر ایرانی پٹرول جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے پنجاب سمگل کیا جارہا ہے جس پر پولیس نے ڈرائیور غلام فاروق کو آئل ٹینکر سمیت حراست میں لے کر مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا جامع تلاشی کے دوران ڈرائیور سے 16لاکھ سے زائدمالیت کی ادا شدہ رقم کی رسید برآمد ہوئی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی رسید پر کسٹم حکام کو رقم کی ادائیگی ظاہر کی گئی ہے جسے مبینہ طور پر جعلی قراردیا گیا ہے ۔
دائرہ