لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اسٹیج ڈرامہ ’’ہم ایک ہیں ‘‘کل سے پیش کیا جائے گا

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اسٹیج ڈرامہ ’’ہم ایک ہیں ‘‘کل سے پیش کیا ...

لاہور ( فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اسٹیج ڈرامہ ’’ہم ایک ہیں ‘‘13سے 18فروری تک الحمراء ہال llمیں پیش کیا جائے گا ۔ڈرامے کی تحریرو ہدایات سینئر اداکار پرویز رضا کی ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر قیصر جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عظیم نور ہیں ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں پرویز رضا ،ظفر ارشاد ،صباء رضا ،لیلیٰ صدیقی ،وحید بٹ ،افروز خان ،شیرہ خان ،شاہد اقبال ،صائمہ وسیم ،توقیر زیدی ،ناصر میر ، امان اللہ ، مجتبیٰ شیخ ،شازیب حیدر ، محمد خان لودھی ،محمد سلیم، منصور بھٹی ،طلحہ محمود ،محمد ارشد ، زبیر اور ارمان شامل ہیں ۔مذکورہ ڈرامہ چھ روز تک روزانہ شام 6بجے پیش کیا جائے گا جس میں انٹری دعوت نامے کے ذریعے ہو گی۔اس حوالے سے پرویز رضا نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل کی شاندار روایات رہی ہے ۔

کہ وہ ہمیشہ فیملیوں کے لئے اچھے اور اصلاحی ڈرامے پیش کرتا ہے اور اس مرتبہ بھی اصلاحی کھیل پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات ثقافت فیاض الحسن چوہان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان اور پروگرام ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی کی کاوشوں کو سراہا ۔

مزید : کلچر