بائیر کے زیراہتمام غذائیت سے آگاہی کا دن منایا گیا

بائیر کے زیراہتمام غذائیت سے آگاہی کا دن منایا گیا

لاہور(پ ر)بائیرپاکستان کراپ سائنس نے اپنے سماجی خدمات کے پروگرام کے تحت لاہور کے ایک مقامی سکول میں غذائیت سے آگاہی کا دن منایا۔اس سرگرمی کا مقصد بچوں اور ان کے والدین میں غذائیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ صحت و بہبود کے ماحول کو ترقی دینے میں مدد مل سکے۔ کیونکہ کھانے پینے میں خرابیاں، غذائیت میں کمی، ہڈیوں کی کمزور صحت و نشونما کے خطرات میں اضافے کے پیش نظر سکول جانے کی عمر کے بچوں کی تعلیم سیکھنے کی استعداد متاثر ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP)کے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر کے 15 فیصد بچے شدید غذائی کمی کا شکار ہیں، یہ شرح خطے میں دوسری بلند ترین سطح ہے۔لاہور یونیورسٹی کے ادارہ برائے ڈائیٹ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز کے طلبا کو صحت، غذا اور صفائی ستھرائی سے متعلق علم اور معلومات دینے کے لئے مدعو کیا گیا۔ لڑکوں اور لڑکیوں نے صحت مند و متوازن غذا کی اہمیت پر مبنی تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر انہیں صحت افزاء کھانا، دودھ کے ڈبے اور گھر کے لئے غذائی چارٹ بھی فراہم کئے گئے۔بائیرپاکستان کراپ سائنس کے کارپوریٹ ہیڈ عظیم نیازی نے اس موقع پر کہا کہ بہتر صحت و غذائیت کے لئے بائیرملک کے عزم کے تحت ایسی سرگرمیاں غذائی کمی کے خاتمے اور بچوں کے لئے صحت مند اور محفوظ زندگی کی بنیاد رکھنے کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ بائیر ایک لائف سائنس کمپنی ہے جو ڈیڑھ سو سال سے زائد کی تاریخ رکھتی ہے۔ یہ کمپنی صحت عامہ اور زراعت کے شبعوں میں مصنوعات کی ترقی، مینوفیکچرنگ و تقسیم کا کام کرتی ہے۔ بائیر کا کراپ سائنس ڈویژن دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں موجود ہے اور گزشتہ 55 سالوں سے پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ بائیرکراپ سائنس اپنی جدید ترین سیڈ ٹیکنالوجی، فصلوں کے تحفظ اور معیاری ڈیجیٹل آلات کے ساتھ پاکستان میں کاشتکاروں کو ان کی زرعی پیداوار کو بہتر بنانے، صحت افزاء کاشتکاری اور زرائع معاش کو بڑھانے کے طریقوں سے روشناس کرا رہا ہے۔

مزید : کامرس