حکومت پہلے دن سے آئی ایم ایف کے پاس جا چکی ،اب مہنگائی مزیدبڑھے گی

حکومت پہلے دن سے آئی ایم ایف کے پاس جا چکی ،اب مہنگائی مزیدبڑھے گی

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں تو پہلے دن سے یہ کہہ رہا ہوں کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جا چکی ہے اور اب تو محض وہ ایک رسم کی ادائیگی کرنے جارہی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت وجود میں آئی ہے تو تب سے ہی اس نے قوم کو اس بات میں الجھا رکھا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں کبھی کہتے ہیں کہ نہیں جا رہے ہیں حکومت کے کسی بھی وزیر کے بیان آپس میں ہی نہیں مل رہے ہیں ان کی ناقص معاشی پالیسوں کی وجہ سے پہلے ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان بپا ہے اور اب بھی اگر وہ اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہیں تواس سے مزید مہنگائی میں اضافہ ہو گا اب کیوں یہ اپنے وعدوں اور اعلانات کے مطابق اپنے وسائل سے ملک نہیں چلا رہے ہیں ۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر