حکومت نے کس ملک سے کن شرائط پر قرضے حاصل کئے ہیں ،پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے

حکومت نے کس ملک سے کن شرائط پر قرضے حاصل کئے ہیں ،پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ایم این اے نفیسہ شاہ نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اسمبلی کو اعتماد میں لے کہ اس نے کس ملک سے کن شرائط پر قرضے حاصل کئے ہیں حکومت گومگوں کی کیفیت کا شکار دکھائی دیتی ہے کیونکہ چھ ماہ گذر جانے کے باوجود بھی حکومت کی سمت نہیں بنی کہ اس نے ملک کو کیسے چلانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جب موجودہ وزیراعظم عمران خان کنٹینر پر بیٹھ کر لیکچر دیا کرتے تھے کہ ان کے پاس تو ملک چلانے کے لئے کامیاب معاشی ٹیم موجود ہے اور وہ تو یہ بھی دعوے کیا کرتے تھے کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ایسا کرنا ان کے لئے خود کشی کرنے کے برابر ہو گا لیکن پھر قوم نے دیکھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لئے بیانات دیتے رہے اور یوٹرن بھی لیتے رہے ان کی کس بات پر یقین کیا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر