پاکستان کو مستقبل میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے، فیصل واوڈا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ،پاکستان میں پانی کے ذخائر ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیموں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیم فنڈ میں قوم نے دل کھول کر عطیات دیے ہیں جو حکومت پہ اعتماد کا مظہر ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے امریکی سفیر پال جونز نے ملاقات کی ۔فیصل واوڈا نے امریکی سفیر کو تحریک انصاف حکومت کے وژن سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں آبی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین وقت ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔امریکی سفیر نے پاکستانی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے تعاون پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں مستقبل میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ پاکستان میں پانی کے ذخائر ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیموں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں قوم نے دل کھول کر عطیات دیے ہیں جو حکومت پہ اعتماد کا مظہر ہے۔