ارشاد رانجھاتی قتل کیس ،تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر یوسی چیئرمین رحیم شاہ گرفتار

ارشاد رانجھاتی قتل کیس ،تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر یوسی چیئرمین رحیم شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں مبینہ ڈاکیت ارشاد احمد رانجھانی کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی سفارش پر یونین کونسل چیئرمین رحیم شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔یوسی چیئرمین رحیم شاہ پر فائرنگ سے زخمی ارشاد رانجھانی کو ہسپتال نہ پہنچانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ ارشاد رانجھانی کو 6 فروری کو بھینس کالونی کے یوسی چیئرمین رحیم شاہ نے ڈاکو قرار دیتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے کہا ہے کہ واقعے کے وقت ارشاد رانجھانی لوٹ مار میں مصروف تھا جبکہ اس کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ارشاد رانجھانی کے لواحقین کے شدید احتجاج اور سوشل میڈیا پر معاملہ گرم ہونے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔
یوسی چیئرمین گرفتار

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ آخر -