سی پیک پاکستان سمیت پورے خطے کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ،وزیر دفاع

سی پیک پاکستان سمیت پورے خطے کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ،وزیر دفاع

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ میری ٹائم خطرات اور ابھرتی ہوئی صورت حال خطے کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے نئے چیلنجز کا سبب ہے کثیرالقومی بحری مشق امن 2019 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے تیسرے روز اختتامی سیشن ہوا جس میں کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک تھے ۔ تقریب کے دوران چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس میں چھیالیس ممالک کے شرکاء نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ میری ٹائم خطرات اور ابھرتی ہوئی صورت حال خطے کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے نئے چیلنجز کا سبب ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سی پیک صحیح معنوں میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے ساتھ ساتھ پاکستان بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے حکومت بھرپور تعاون کریگی۔ ترجمان کے مطابق میری ٹائم سیکٹر کی آگہی اجاگر کرنے کے لیے وزیر دفاع نے پاکستان نیوی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کی کاوشوں کو سراہا ۔

مزید : صفحہ آخر