رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اوٹاوا(آئی این پی) رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا میں ہائی کمشنر کی ذمہداریاں سنبھال لی ہیں' وہ اس سے قبل اگست 2015 سے فروری 2019 تک کینیامیں پاکستان کے ہائی کمشنر تعینات رہے' رضا بشیر تارڑ برسلز' ٹوکیو'منیلا اور نیویارک میں اہم سفارتی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔ پیر کو رضابشیر تارڑ نے کینیڈا میں پاکستان کی جانب سے ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ رضا بشیر تارڑ نے 1987 میں فارن سروس آف پاکستان میں شمولیتاختیار کی۔ وہ اس سے قبل منیلا' برسلز' ٹوکیو اور نیویارک میں اہم سفارتیذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔ رضا بشیر تارڑ اگست 2015 سے فروری 2019 تککینیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر تعینات رہے۔ نیویارک میں اپنے قیام کیدوران رضا بشیر تارڑ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں نائب مستقل مندوباور نائب مندوب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
رضا بشیر تارڑ