کراچی ،خواجہ اظہار الحسن کے دفتر پر فائرنگ، ایک کارکن جاں بحق،دوسرا زخمی

کراچی ،خواجہ اظہار الحسن کے دفتر پر فائرنگ، ایک کارکن جاں بحق،دوسرا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقہ نارتھ کراچی میں یو سی 6 کے دفتر میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مئیر کراچی وسیم اختر، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن اور عامر خان عباسی ہسپتال پہنچ گئے۔بعد ازاں وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی بھی عباسی شہید ہسپتال پہنچے اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اسامہ قادری اور خواجہ اظہار الحسن کے دفتر پر فائرنگ کی گئی،جس سے ایک کارکن شہید اور دوسرازخمی ہوگیا، اگر قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اس موقع پر انہوں نے تین روزہ سوگ منانے کا بھی اعلان کیااورقاتل پکڑنے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت واقعے کی فوری تحقیقات کرے جبکہ علی رضا عابدی کے قاتل بھی اب تک گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔علاوہ ازیں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے بھی واقعے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا واقعے میں ملوث افراد کوجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے جبکہ ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے بھی ایم کیو ایم پاکستان کے یوسی دفتر پر فائرنگ کی مذمت کی اور کہا اس طرح کے حملے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہیں۔
متحدہ کارکن

مزید :

صفحہ آخر -