بجلی، گیس کی قیمتیںآئی ایم ایف شرائط پر بڑھائی گئیں،مریم اورنگزیب

بجلی، گیس کی قیمتیںآئی ایم ایف شرائط پر بڑھائی گئیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ نے مہنگائی کا بوجھ اتارنے اور معاشی استحکام لانے کیلئے 2015 میں آئی ایم ایف پروگرام ختم کردیاتھا، پہلے وزیراعظم ہیں جو کشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے،چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے خفیہ شرائط طے کرنے کی بجائے پارلیمان کو آگاہ کیوں نہیں کیا جارہا، آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹور بند اور حج سبسڈیز ختم کردی گئی ہے، عمران بتائیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر پر کیا طے ہوا۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے گئے پروگرام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عمران صاحب ! ہم نہیں چاہتے آپ خودکشی کریں کیونکہ خودکشی حرام ہے مگر جھوٹ اور یوٹرن پر کم از کم معافی تو مانگیں ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے اپنی نااہلی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے، جس ٹیم پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں، اس ٹیم پر عوام کیسے اعتماد کرے۔ترجمان (ن)لیگ نے سوال کیا کہ چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے خفیہ شرائط طے کرنے کی بجائے پارلیمان کو آگاہ کیوں نہیں کیا جارہا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹور بند اور حج سبسڈیز ختم کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی، نالائق حکومت قوم کو دھوکہ دے رہی تھی، حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف سے پیکج ڈیل پہلے ہی فائنل کرچکی تھی، نالائق، عوام دشمن حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط چھپا کیوں رہی ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر