مقبوضہ کشمیر ،شہید مقبول بٹ کی35ویں برسی پر وادی میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر ،شہید مقبول بٹ کی35ویں برسی پر وادی میں مکمل ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں پیر کے روز ممتاز کشمیری رہنما شہید محمد مقبول بٹ کی 35ویں برسی پر مکمل ہڑتال کی گئی جن کو بھارتی حکومت نے 11فروری 1984ء کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی۔ہڑتال کے باعث مقبوضہ علاقے میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی جبکہ انتظامیہ نے ٹرین سروس بھی معطل رکھی۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کو اور محمد افضل گورو کو 9فروری2013 کوتحریک آزادی کشمیر میں ا ن کے کردار کی پاداش میں پھانسی دی تھی۔ مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی قربانیاں تحریک مزاحمت کی تاریخ میں ایک شاندار باب ہے۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ آخر -