نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا الزام ،پی ٹی وی کے 35 ملازمین معطل

نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا الزام ،پی ٹی وی کے 35 ملازمین معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن میں کام کرنیوالے 35 ملازمین کو گذشتہ روز معطل کردیا گیا ہے۔ معطلی کے ساتھ ساتھ ان ملازمین پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔دوسری طرف تقریباً 250 ملازمین تنخواہوں میں کٹوتی اور ادارے میں ہونے والی مبینہ بدنظمی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ 350 پنشنرز پچھلے ڈیڑھ سال سے اپنی پینشن کے لئے حکومتی عہدیداران کے دفاتر سمیت پی ٹی وی کے چکر لگارہے ہیں۔معطل کئے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ یہ اس لئے کیا گیا کیونکہ وہ چار فروری سے جاری تنخواہوں میں کٹوتی کے نتیجے میں ہونے والے احتجاج کا حصہ تھے۔پی ٹی وی یونین کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور کرنٹ افیئرز پروڈیوسر مریم سکندر نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔مریم سکندر نے ملازمین کو معطل کرنے کی خبر کی تصدیق کی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ بھی ان ملازمین کی فہرست میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا ’ہمیں دیے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب آپ دفتر نہیں آسکتے اور گھر پر رہیں، ساتھ ہی کہا گیا کہ تین دن کے اندر آپ اپنا جواب جمع کرائیں۔ان کا موقف ہے کہ ’ہمیں دیے گیے لیٹر کی تاریخ چار فروری ہے۔ یعنی ’بیک ڈیٹ‘ میں معطل کیا گیا ہے۔
پی ٹی وی

مزید :

صفحہ آخر -