نان کوٹہ ہولڈر کی طرف سے سستا حج پیکج ،ڈرامہ فراڈ کا ذمہ دار کون ہوگاَ

نان کوٹہ ہولڈر کی طرف سے سستا حج پیکج ،ڈرامہ فراڈ کا ذمہ دار کون ہوگاَ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)نان کوٹہ ہولڈر کی طرف سے سستا حج پیکیج متعارف کرانے پر سنجیدہ حلقوں کا اظہار تشویش، بڑے حج سکینڈل کا پیش خیمہ لگ رہا ہے ،نان رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹ اگر کروڑوں اکٹھا کر کے غائب ہوتے ہیں تو ذمہ دار کون ہو گا ؟حج کوٹہ حاصل کرنے کے لیے 3لاکھ 60ہزار روپے میں حج پیکج دے کر حج کوٹہ مانگنا معنی خیز ہے اگر گزشتہ3سال سے سستا حج کرانے کا ڈرامہ کرنے والے ٹورز آپریٹر حج کوٹہ ملنے کے بعد اپنے اپنے نعروں اور وعدوں سے پھر چکے ہیں ،گزشتہ10سال میں جتنے حج سکینڈل سامنے آئے ہیں ان میں انہی نان کوٹہ ہولڈر کا کردار نمایاں رہا ہے ،وفاقی وزیر مذہبی امور نوٹس لیں ،ملک بھر میں انرولڈ کمپنیوں کے نام پر بڑے بڑ ے فراڈ سامنے آ چکے ہیں ،3لاکھ60ہزار میں حج کرانے والوں سے پوچھا جائے کہ وہ کتنے سال تک حج کرائیں گے؟ مکتب کونسا دیں گے،حاجیوں کو رکھیں گے کہاں ،حج سکینڈل سے بچنے کے لیے کتنی گارنٹی جمع کرائیں گے ،سنجیدہ حلقوں نے سستا حج ڈرامہ قرار دے دیا ،وزارت مذہبی امور جس کے پاس جدہ،مکہ،مدینہ میں ڈریکٹوریٹ موجود ہیں ،درجنوں افراد موجود ہیں اسلام آباد سمیت ملک بھر میں وزارت کے سینکڑوں اہلکار موجود ہیں کروڑوں روپے کا سالانہ بجٹ جاتا ہے ،پرائیویٹ سکیم سے ان کا حج کرایہ 30ہزار روپے کم ہوتا ہے وہ وزارت اتنے وسائل کے باوجود سبسڈی کے بغیر سستا حج نہیں کروا سکتی تو38روپے ریال کی موجودگی میں یہ کسی بڑے سکینڈل کا پیش خیمہ لگ رہا ہے،یہ عوامی پزیرائی لینے کا ڈرامہ اور وزارت کو گمراہ کرنے کی سازش ہے ،وفاقی سیکرٹری نوٹس لیں اور میڈیا مہم کے ذریعے سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں ،سستا حج کرانے کی خبروں کی اشاعت کے بعد ملک بھر سے معلومات لینے والوں کا تانتا بندھا رہا ،حاجی خالد ،نذیر احمد ،چودھری اعظم،اصغر علی ،محمد عاطف کی فون پر گفتگو۔

مزید : صفحہ آخر