ابھی افغانستان سے جانے کا ارادہ نہیں ،فورسزکی تعداد میں کمی نہیں کررہے ،ترجمان امریکی فوج

ابھی افغانستان سے جانے کا ارادہ نہیں ،فورسزکی تعداد میں کمی نہیں کررہے ...

کابل(اے این این )افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر نے کہاہے کہ ابھی افغانستان سے جانے کا کوئی ارادہ نہیں، فوج کی تعداد میں کمی بھی نہیں کر رہے۔افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرنل بٹلر نے کہا ہے کہ ابھی افغانستان سے جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہماری سپورٹ افغان سیکیورٹی فورسزکے ساتھ ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی یہی کہا ہے کہ ابھی ہم افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت کر رہے ہیں۔ سب کچھ طے ہونے تک کچھ بھی طے نہیں ہوگا، ہم یہاں ہیں اور افغان فورسز کے ساتھ روز جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔امریکی فوج کی تعداد میں کمی کرنے کا بھی ابھی کوئی ارادہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام کے ساتھ ہمارے مشترکا مفادات ہیں۔

مزید : صفحہ آخر