اثاثہ جات ریفرنس ، زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل ری اوپن، جلد سماعت، کی درخواست منظور

اثاثہ جات ریفرنس ، زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل ری اوپن، جلد سماعت، کی ...

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)نیب راولپنڈی نے سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے خلاف شکنجہ سخت ہوگیا، نیب راولپنڈی نے سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کیخلاف اپیل ری اوپن کرادی۔ نیب نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس مضبوط ہے اور اس میں مزید شواہد بھی مل چکے لہذا بریت ختم کرکے ملزم کو کڑی سزا اور نااہل قرار دیا جائے۔ دوسری جانب جسٹس قاسم خان نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپیل 6 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردی جب کہ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو نوٹس کرتے ہوئے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔

نیب کی اپیل ری اوپن

نوشہروفیروز(این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ غریب عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے کوئی کتنی بھی رکاوٹیں ڈالے ہمیں عوام سے دور نہیں کر سکتے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔پیرکوپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے بزریعہ ہیلی کاپٹر مورو کے گاؤں شاہ بیگ سابقی میں اپنی قریبی دوست شاہ بیگ سابقی کے والد کی تعزیت کے لئے پہنچے۔اس موقع پرسیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔کارکنوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور ہمیشہ غریب عوام نے پیپلز پارٹی کوووٹ دیا ہے۔کوئی کتنی ہی روکاوٹیں ڈالے ہمیں عوام سے دور نہیں کیاجاسکتا، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ روزگار دیا ہے ملک میں اس وقت مہنگائی عروج پر ہے اس موقع پر شاہ بیگ سابقی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو بوسکی کا پٹکا باندھا گیا۔

مزید : صفحہ اول