ڈھاکہ جیل میں اسیر مولانا ابوالکلام محمد یوسف خالق حقیقی سے جاملے
لاہور(خصوصی رپورٹ) مولاناابوالکلام محمد یوسف حسینہ واجد حکومت کے مظالم برداشت کرتے ہوئے ڈھاکہ جیل کے ہسپتال میں 87سال کی عمر میں اللہ کو پیارے ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، مرحوم جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ میں بھی رہے اور متحدہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے، ان کیخلاف حسینہ واجد حکومت نے جھوٹے الزامات کے تحت بغاوت کا مقدمہ چلایا۔ مرحوم ہمیشہ اپنے جاننے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے، اللہ تعالیٰ ان کے درجان بلند اور انسانی لغزشوں سے درگزر فرمائے۔
مولانا ابوالکلام یوسف