سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، شہباز شریف کی جے آئی ٹی کے روبروپیشی کا امکان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، شہباز شریف کی جے آئی ٹی کے روبروپیشی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شہباز شریف کو آئندہ ہفتے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ایف آئی آر میں شامل پولیس اہلکاروں کے بیان بھی گزشتہ روز قلمبند کر لئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جے آئی ٹی نے معاملے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے 9 افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ 9 افراد وہ ہیں جنہوں نے واقعے کے دوران موبائل سے ویڈیوز بنائیں۔ تاہم جے آئی ٹی نے تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر اگلے ہفتے شہباز شر یف کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کا مرکزی دفتر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں قائم کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -