16 ارکان کی رکنیت تاحال معطل

16 ارکان کی رکنیت تاحال معطل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست جا ری کردی‘ 16 اراکین کی رکنیت تاحال معطل ہے سینیٹ کا 1 پنجاب اسمبلی کے 9 ‘ سندھ بلوچستان اور کے پی کے اسمبلی کے دو دو اراکین شامل ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سولہ اراکین اسمبلی نے ابھی تک اپنے گوشوارے جمع نہ کرائے ہیں اور ان کی رکنیت تاحال معطل ہے قومی اسمبلی کے تمام اراکین گوشوارے جمع کراچکے ہیں جبکہ سینیٹ کے ایک رکن مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق مسعود ملک کی رکنیت تاحال معطل ہے پنجاب اسمبلی کے چوہدری نثار علی خان اور بلال یاسین سمیت کل 9 اراکین بلوچستان اسمبلی کے رکن یار محمد رند سمیت دو جبکہ کے پی کے اور سندھ اسمبلی کے دو دو اراکین نے گوشوارے جمع نہیں کرائے اور ان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

مزید : صفحہ اول