ممکن ہے علیم خان کو کلین چٹ دینے کیلئے گرفتار کیا ہو، پرویز مشرف

ممکن ہے علیم خان کو کلین چٹ دینے کیلئے گرفتار کیا ہو، پرویز مشرف

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ممکن ہے علیم خان کوکلین چٹ دینے کیلئے گرفتار کیا گیا ہو، یہ بھی ممکن ہے علیم خان کو دوسرے کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کیلئے گرفتارکیاگیاہو،علیم خان ڈبل شہرت کے حامل ہیں،ایک طرف لوگ تعریفین اور دوسری طرف برائی کرتے ہیں،عدالت ہی علیم خان بارے فیصلہ کرسکتی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان ہمیشہ کہتا تھا کہ ن لیگ پانچ سال حکومت میں رہی مجھے کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔علیم خان کے بعد اگر کسی اور شخصیت پر ہاتھ ڈالا گیا تو اچھا ہے۔علیم خان کی کرپشن کے حوالے سے ڈبل شہرت ہے۔ایک طرف لوگ تعریفین اور دوسری طرف برائی کرتے ہیں۔ عدالت ہی علیم خان بارے فیصلہ کرسکتی ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ پرویز مشرف نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر کے سوال پر کہا کہ انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ اور یہ کن کیسز میں ملوث ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے پی اے سی کا چیئرمین بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب شہبازشریف کو پی اے سی چیئرمین بنایا گیا تو میں بھی حیران تھا۔

پرویز مشرف

مزید : کراچی صفحہ اول