علیم خان کی گرفتاری چیلنج کرنے کیلئے اپنی لیگل ٹیم کو ہدایات

علیم خان کی گرفتاری چیلنج کرنے کیلئے اپنی لیگل ٹیم کو ہدایات

لاہور(نامہ نگارخصوصی)نیب کے ہاتھوں گرفتارتحریک انصاف کے راہنما عبدالعلیم خان نے اپنی گرفتاری کوعدالت میں چیلنج کرنے کے لئے اپنی لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کردیں،اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی،لیگل ٹیم کے ذرائع کا کہناہے کہ درخواست میں نیب کی طرف سے علیم خان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی جائے گی، مجوزہ درخواست میں کہاگیاہے کہ عبدالعلیم خان نے نیب کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کیااور تمام ریکارڈ فراہم کیا،2002 ء سے 2007 ء تک نیب کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں ہوا، 2013 ء میں والدہ کی جانب سے عبدالعلیم خان کو جائیداد منتقل ہوئی،عبدالعلیم خان کی تمام ملکی اور غیر ملکی جائیداد کا ریکارڈ موجود ہے، گرفتاری غیر قانونی ہے۔

مزید : علاقائی