وکلاء اور سائلین کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، خالد انور

وکلاء اور سائلین کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، خالد انور

لاہور(نامہ نگار) وکلاء اور سائلین کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ پرقتل کی واردات قابل افسوس ہے،مستقبل میں ایسے واقعات برداشت نہیں کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور خالد نواز نے ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں ایس پی سٹی ڈویژن، ایس پی سکیورٹی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔،سیشن عدالت کے گیٹ پرشہری کے قتل کے بعد عدالت کے باہربھی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اجلاس میں ایس پی سٹی، ایس پی سکیورٹی سمیت پولیس کے اعلی افسران شریک ہوئے۔ سیشن جج لاہور نے کہا ہے کہ وکلاء اور سائلین کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاجس پرایس پی سکیورٹی نے یقین دہانی کرائی کہ سکیورٹی اہلکاروں کی مزید نفری ماتحت عدالتوں میں تعینات کردی گئی ہے ،پولیس حکام نے سیشن جج کو مزید بتایا کہ وکلاء اور سائلین کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔

مزید : علاقائی