گاڑیوں کے ای چالانوں کیخلاف دائر درخواست پر سی ٹی او سیف سٹی اور سی ٹی او لاہورنوٹس

گاڑیوں کے ای چالانوں کیخلاف دائر درخواست پر سی ٹی او سیف سٹی اور سی ٹی او ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے گاڑیوں کے ای چالانوں کے خلاف دائر درخواست پر چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اور سی ٹی او لاہورکو 13 مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔درخواست گزار سعید اشرف کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 ء کے سیکشن 116 (اے )کے تحت ای چالان کا کوئی تصور نہیں۔قانون میں ای چالان کا ذکر نہ ہونے کے باوجود ای چالان کیا جانامااورائے قانون اقدام ہے، سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو بھجوائے گئے ای چالان کالعدم قرار دے کرآئندہ کے لئے اس پر پابندی عائد کی جائے

مزید : علاقائی