سانحہ ساہیوال، پولیس نے نئے ایس او پی جاری نہیں کئے ،رپورٹ

سانحہ ساہیوال، پولیس نے نئے ایس او پی جاری نہیں کئے ،رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سانحہ ساہیوال کیس میں لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ایسے واقعات کی مستقبل میں وقوع پذیری روکنے کے لئے آئی جی پنجاب کو حکم نامہ جاری کرنے کی عدالتی ہدایت کے جواب میں ایس او پی کی نقل عدالت عالیہ میں پیش کردی گئی ۔اس بابت پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ سے انکشاف ہواہے کہ پولیس کی طرف سے نئے ایس او پی جاری نہیں کئے گئے بلکہ یہ4سال قبل 10جون 2015ء کو جاری کئے گئے۔جون 2015 ء میں پولیس اہلکاروں نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے قریب فائرنگ کرکے دو بھائیوں ذیشان اور شکیل کو قتل کردیا تھا،جس کے بعداس وقت کے آئی جی کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی آپریشن نے یہ ایس اوپی جاری کئے تھے ،ایس او پی نافذالعمل ہونے کے باوجود سانحہ ساہیوال وقوع پذیر ہوگیا

مزید :

علاقائی -