کالا باغ ڈیم تعمیرکیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

کالا باغ ڈیم تعمیرکیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ۔یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ،جس میں کہا گیاہے کہ ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،عدالت نے 2012 ء میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا،حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے،کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے ،جلد سماعت کی جائے

مزید : علاقائی