سوشل میڈیا پر غلیظ زبان کا کیس، ناصر مدنی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ملتوی

سوشل میڈیا پر غلیظ زبان کا کیس، ناصر مدنی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے سوشل میڈیا پر غلیظ زبان کے کیس میں مذہبی سکالر ناصر مدنی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت19فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔عدالت میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مذہبی سکالر کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست گزار عبدالرحمن نے موقف اختیار کررکھاہے کہ ناصر مدنی مختلف اجتماع، مساجد اور سوشل میڈیا پراپنے خطابات میں خواتین سے متعلق انتہائی غلط الفاظ کا استعمال کرتے ہیں، ان کے بیہودہ زبان والے خطبات کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی