گرین ٹاؤن ، نامعلوم افرادنے نوجوان پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی
لاہور(کر ائم رپورٹر) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں بعض افراد نے نوجوان فیصل پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی گئی جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون کے علاقے میں نامعلوم افراد نے رایگیر فیصل پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گئے زخمی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مصنوعی تنفس کے ذریعے اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ محمد فیصل کے جسم کا45 فیصد حصہ جھلس گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے ۔