شوکت خاتم ہسپتال سے چندہ بکس چرانے والی خاتون گرفتار

شوکت خاتم ہسپتال سے چندہ بکس چرانے والی خاتون گرفتار

لاہور(کر ائم رپورٹر)شوکت خانم اسپتال سے چندہ بکس چرانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس رسپانس یونٹ نے 15 پر ملنے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شوکت خانم اسپتال سے ڈونیشن بکس چرانے والی خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب کہ اس کا مرد ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس رسپانس یونٹ نے ملزمہ کو تھانہ ستو کتلہ کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا نام رابعہ ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں تیمارداری کے بہانے جاکر وارداتیں کرتی تھی، ملزمہ شوکت خانم کے علاوہ جناح اور گنگا رام سمیت دیگر اسپتالوں میں بھی وارداتیں کر چکی ہے

مزید : علاقائی