گارڈن ٹاؤن، اوباش کی 7سالہ مسکان سے بد اخلاقی

گارڈن ٹاؤن، اوباش کی 7سالہ مسکان سے بد اخلاقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)گارڈن ٹاون کے علاقے میں اوباش نوجوان نے 7 سالہ مسکان کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،کمسن بچی کوتشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ پولیس نے ملزم گل باز کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاون کے علاقہ جیون ہانہ پنڈ کی رہائشی سمیرا بی بی اپنی7سالہ بیٹی مسکان کے ہمراہ خالہ کے گھر میں رہائش پزیر ہے۔گزشتہ روز وہ مسکان کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر دودھ لینے گئی اس دوران اس کے خالہ کے بیٹے گل باز نے مسکان کو اکیلا پا کر اسیبد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا اس دوران متاثرہ بچی کی ماں سمیرا بی بی گھر میں داخل ہوئی تو بچی کے کپڑے خون میں لت پت دیکھ کر اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے بچی سیبداخلاقی کی تصدیق کر دی بعد ازاں پولیس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم گل باز کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

مزید :

علاقائی -