نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے آئس ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے آئس ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے آئس ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرحکام نے بروقت کارروائی کر کے بیرون ملک آئس ہیروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے حراست میں لےکر تحقیقات شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کا رہائشی سمیع اللہ پرواز ای کے- 615 کے ذریعے دبئی جا رہا تھا لیکن جب ایئرپورٹ پر حکام نے اس کی تلاشی لی تو بیگ سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ملزم کےخلاف کارروائی محکمہ کسٹمز اور اے این ایف کے حکام نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

برآمد شدہ آئس ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم سمیع اللہ کو اے این ایف کے حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام اس ضمن میں مکمل تفتیش و تحقیق کررہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد