کراچی: کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر13 گھنٹے بعد بھی قابونہ پایا جا سکا

کراچی: کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر13 گھنٹے بعد بھی قابونہ پایا جا سکا
کراچی: کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر13 گھنٹے بعد بھی قابونہ پایا جا سکا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) کراچی کے علاقے سائٹ کی کاٹن فیکٹری میں لگی آگ 13 گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی، گودام کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، پاک نیوی اور فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے آگ پر 70 فیصد تک قابو پا لیا ہے، مزید آپریشن جاری ہے، گودام سے سامان نکالنے کیلئے مشینری طلب کر لی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی