نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزامعطلی کی درخواست پرسماعت آج ہوگی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔
ضرور پڑھیں: ولی عہد کے بعد 189 سعودی شاہی مہمان خصوصی طیارے سے کہاں روانہ ہوگئے؟ سعودی عرب نہیں گئے بلکہ ۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوںپر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی اس کے علاوہ نوازشریف کی سزامعطلی کی پہلی درخواست واپسی پرسماعت بھی ہوگی ،اسلام آبادہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا ،ڈویژنل بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل ہے،عدالت نے نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔