شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت آج پھرہوگی

شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت آج پھرہوگی
شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت آج پھرہوگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج پھر ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل بینچ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا۔لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کررکھا ہے، گزشتہ روز نیب کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل کیے گئے تھے۔

گزشتہ روزچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے گزشتہ روز نیب کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ہائی کورٹ نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے نیب کی جانب سے شہبازشریف کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ 6 فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہبازشریف نے درخواست میں موقف اختیار تھا کہ نیب نے قانون کے منافی کیس بنا کر انہیں گرفتار کیا اور سیاسی بنیادوں پرکیس بنایا ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جو بھی کیا وہ آئین اور قانون کے مطابق ہے اور سرکار کی ایک انچ کی زمین بھی کسی کو نہیں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہبازشریف آشیانہ ہاو¿سنگ سکینڈل کیس میں ریمانڈ کی وجہ سے نیب کی تحویل میں ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور