10 ہزار 144 پاکستانی شہری کو خو د کو افغانی ظاہر کر کے کیا کام کر رہے تھے ؟ جانئے

10 ہزار 144 پاکستانی شہری کو خو د کو افغانی ظاہر کر کے کیا کام کر رہے تھے ؟ جانئے
10 ہزار 144 پاکستانی شہری کو خو د کو افغانی ظاہر کر کے کیا کام کر رہے تھے ؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نادر نے خود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ان افراد نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔ نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے۔

مزید : قومی